زبان:
زبان بیرونی دنیا سے بات چیت اوراسکو سمجھنے کاذریعہ ہے. اکاؤنٹنگ کے حوالے سے ھم یہ کہ سکتے ھیں کے، یہ کاروبار کو سمجھنے کا طریقہ ہے۔
بزنس / کاروبار:
کاروبارسے مراد ایسی سرگرمی یا سرگرمیوں ہے جو منافع کے مقصد کیلئے شروع کی جاتی ہے. جب ہم اپنے اردگر میں نظردوڑاتے ہیں توھمیں ایسی بہت ساری سرگرمیاں نظرآتی ہیں، درج ذیل میں ان سب کو تین وسیع اقسام میں تقسیم کیا گیا ہیں.
1. مینوفیکچرنگ
2. ٹریڈنگ(تجارت)
3. سروسنگ(خدمات)
1. مینوفیکچرنگ:
مینوفیکچرنگ سے مراد وہ سرگرمیاں / عمل جہاں آؤٹ پٹ ، ان پٹ سے مختلف ھوتا ہے. مثال کے طور پر خام مال خرید کر اور پھراس سے کوئ سامان بنا کر کے فروخت کیا جاۓ.
بہت سارے کاروباری ادارے مثلا ، گارمنٹس فیکٹریاں، دواسازی، تیل ریفائنریریز، شوگر کمپنیاں، چرمی، آٹوموٹو، فلور ملز وغیرہ اس زمرے میں شامل ھوتے ھیں.
2. ٹریڈنگ(تجارت):
ٹریڈنگ کاروبار کاوہ زمرہ ہے جہاں ان پٹ کسی بھی تبدیلی کے بغیر یاپھر کچھ اضافی تبدیلیوں کے ساتھ جیسا کہ پیکنگ، برانڈنگ وغیرہ کرکے فروخت کیا جاۓ۔

ٹریڈنگ کو مزید دو اقسام، Retails(پرچون) اور Wholesales( تھوک تجارت) میں تقسیم کیا جا سکتا ہے.
ریٹیل ٹریڈنگ سے مراد تاجرعام عوام کو اشیاء فروخت کرے، اور تھوک تجارت میں تاجر دوسرے کاروباروں / تاجروں کو اشیاء فروخت کرتا ھے.
تجارتی کاروبار کی مثال جنرل اسٹورز، سپر اسٹورز، میڈیکل سٹورزوغیرھ ہے.
جب یہ تجارت مختلف ممالک کے درمیان ھو تو اسے درآمد اور برآمد کہتے ہیں.

3. سروسنگ(خدمات):
ایسی کاروباری سرگرمیاں جن میں کسی بھی قسم کی اشیاء کی خرید وفرہخت نھیں ہوتی بلکہ کاروباری اداروں یا عوام کوپیسوں کے بدلے خدمات فراہم کی جاۓ. اس قسم کے کاروباری اداروں کو سروسنگ بزنس کہا جاتا ہے.
نتیجہ:
لہذا، اب ہم کہ سکتے ہیں کےکسی بھی کاروبار کے بارے میں جاننے کے لیے ہم جس چیز کا سہارہ لیتےھیں اسے اکاؤنٹنگ کہتے ھیں۔ اکاؤنٹنگ کے ذریعے ہم نہ صرف کاروبارکو سمجھتے ہیں بلکہ کسی بھی کاروبار کے بارے میں کوئ نظریہ اور رائے قائم کرتے ہیں.
Website: http://sirmuhammadirfan.com/

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں