گزشتہ بلاگ میں
ہم نےاکاؤنٹنگ کی سادہ وضاحت کے بارے میں جانا، اب ہم اکاؤنٹنگ کی
مصدقہ تعریف پر آتے ہیں جو کہ "امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک
اکاؤنٹنٹس" کی طرف سے جاری کی گئ ہے۔ یہ تعریف اکاؤنٹنگ کے بارے میں
ہمیں بہت ساری تفصیل دیتی ہے. یہ ہمیں اکاؤنٹنگ کے فنکشن،اور اکاؤنٹنگ کے
مقصد کے بارے میں آگاہ کرتی ہے-
"اکاؤنٹنگ ایک فن ہے, جس میں وہ ٹرانزیکشنز اور واقعات
جن میں کسی طرح سے پیسہ شامل ہوتا ہو کو، ایک خاص انداز میں ریکارڈنگ، درجہ بندی
اور خلاصہ کرتا ہے، پیسوں کے لحاظ سے ۔اور اس کے نتا ئج کی وضاحت کرتا ہے۔
"
(امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اکاؤنٹنٹس)
اکاؤنٹنگ
کے فنکشن:
ریکارڈنگ،
درجہ بندی اور خلاصہ کرنا اکاؤنٹنگ کے فنکشن میں شامل ہوتا ہے۔ ہر کاروباری
ٹرانزیکشن اور ایونٹ کے لئے ہم اس فنکشن کو لاگو کرتے ہیں۔ کس طرح اکاؤنٹنٹ اس
پرعمل کرے گا، اس بحث کو مستقبل کے لیے چھوڑ
دیتے ہیں ۔ ابھی کے لیے ہم صرف اتنا سمجھ لیتے ہیں کہ ریکارڈنگ، درجہ بندی اور
خلاصہ کرنا اکاؤنٹنگ کے فنکشن میں شامل ہے-
خاص
انداز:
اکاؤنٹنگ ہمیں ان فنکشن کو کس طرح سے اپنانا
ہے کے بارے میں بھی کچھ ہدایات بھی دیتا ہے، جنکو ہم اکاؤنٹنگ کے اسٹنڈرڈز کہتے
ہیں۔ کیا ریکارڈ کرنا چاہئے؟ کہاں اسکی درجہ بندی کی جائے گی؟ اور اسکا خلاصہ
کیسے کیا جاۓ گا؟ ان اسٹنڈرڈز کو اکاؤنٹنگ
کے "بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (IFRS)" کہتے ہیں۔
اکاؤنٹنٹ دنیا بھر میں ان معیارات کے
مطابق اکاؤنٹ
بنا تے ہیں۔
جس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں کاروبار کے حساب کتاب
سمجھنے میں ہمیں آسانی ہوتی ہے-
ٹرانزیکشن
/ واقعات کی نوعیت:
اکاؤنٹنگ صرف ان ٹرانزیکشنز اور واقعات کے بارے
میں معلومات فراہم کرتا ہے جس میں ریکارڈنگ کے وقت پیسہ آیا یا گیا ہو، یا موجٓودہ کسی عمل سے مستقبل قریب میں کچھ پیسہ آ , یا جا سکتا ہے-
ٹرانزیکشنز اور واقعات کی مثال خرید اور فروخت،
اور اثاثے / اثاثوں کی قیمتوں کا تعین وغیرہ شامل ہے۔
اکاؤنٹنگ
کا مقصد:
اکاؤنٹنگ کا مقصد تمام ٹرانزیکشن اور واقعات کے
نتائج جو ریکارڈ کی گئ تھی، کی اسطرح تشریح
کرنا ہے، جس کے نتیجے اور بنیاد پر اس کاروبار
کے متعلقین (اسٹاک ہولڈرز)اپنے مالیاتی فیصلے کر سکے۔
متعلقین:
بہت سارے لوگ یا لوگوں کا گروہ،ادارے اور سرکاری
تنظیمیں جن کا کسی طرح سے کاروبار کے ساتھ تعلق ہوتا ہے ۔ کاروبار کے متعلقین
کہلاتے ہیں-
مثال کے طور پر، کمپنی کی انتظامیہ، کمپنی کے
ملازمین، گاہک اور سپلائرز، ٹیکس ایجنسیاں، ریگولیٹری حکام اور عام لوگ-
ہر اسٹیک ہولڈر کو اس خاص کاروبار کے منافع بخش
ہونے سے اپنا مقصد ہوتا ہے۔
نتیجہ:
اکاؤنٹنگ طے کۓ گۓ معیارات کے مطابق مالیاتی معلومات
فراہم کرتا ہے جنکو بنیاد بنا کر اس کاروبار کے متعلقین کاروباری فیصلے کرے۔

